• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ آج ملک میں استحکام ہے، انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا۔

لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب میں ہارون اختر نے کہا کہ آج ملک میں استحکام ہے، کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک حکومت آ گئی اور اسے گرانے کی کوشش شروع کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کے امیج کے حوالے سے بہت تبدیلی آئی ہے، دنیا بھر میں آج پاکستان کا رتبہ بلند ہوا ہے۔

ہارون اختر نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ہمیں دنیا بھر میں عزت ملی، پاک افواج نے جنگ میں بھارت کی بھرپور پٹائی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست کو الگ رکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہو گا، انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہو گا تو ملک چلے گا، جب ہم آئے تھے تو میکرو اکنامک حالات خراب تھے۔

وزیراعظم مشیر نے یہ بھی کہا کہ جن ممالک میں ہے جمہوریت ہے وہاں ترقی ہوئی ہے، ہمیں وزیراعظم شہباز شریف کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا، ہماری شرح سود 22 فیصد پر چلی گئی تھی۔

ہارون اختر نے کہا کہ انڈسٹریل پالیسی تیار ہے، اس پر کافی کام ہو چکا، 50 کروڑ سے نیچے آمدن پر سپر ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید