• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ کاری فنڈ شامل

امریکا اور ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ کاری فنڈ شامل، فنڈ کا مقصد ایران میں توانائی، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ کےشعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

بر طانوی خبرایجنسی کے مطابق 150 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی یقین دہانی پہلے ہی ہوچکی ہے، معاہدے کے بعد ایران کو تیل کی فروخت اور برآمدات بحال کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع خبر ایجنسی کے مطابق ایران تیل اور ایندھن کی فروخت فوری بحال کر سکے گا، جبکہ پابندیوں میں رعایت بینکاری، ٹرانسپورٹ اور انشورنس خدمات پر بھی لاگو ہوگی۔

امریکی اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ سہولت ایران کی معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد سےمشروط ہوگی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید