اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں سال مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالرز سر پلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مئی میں 5.6 ارب ڈالرز کا مال دنیا سے خریدا اور پاکستان نے دنیا کو 2.3 ارب ڈالرز کا مال بیچا جبکہ مئی کا تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالرز رہا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 25.5 سر پلس ہے،11 مہینوں کا تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالرز ہے جبکہ 11 مہینوں میں 54 ارب ڈالرز کا مال دنیا سےخریدا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 11 مہینوں میں ایکسپورٹس 29.75 ارب ڈالرز رہیں، مئی کی ریکارڈ 4.2 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات بہتری کا سبب ہیں، 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 38 ارب ڈالرز رہیں۔