کراچی (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کےلیے اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔