ملائیشیا میں اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے پر اب کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
ملائیشیا نے ملک بھر میں کسی بھی اے ٹی ایم اور اسمارٹ ری سائیکلر مشینوں سے بغیر فیس ادا کیے لامحدود نقد رقم نکالنے کی سہولت فراہم کر دی۔
یہ سہولت ملائیشیا کی تمام 14000 اے ٹی ایم مشینوں پر دستیاب ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
یہ اقدام ملائیشیا میں بینکنگ صارفین کیلئے مالیاتی خدمات کو مزید قابل رسائی، جامع اور سستا بنانا ہے۔