• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں گدھے پر تشدد، اینٹ مار کر آنکھ ضائع کر دی گئی، مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں جھمٹ میں گدھے پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اینٹ مار کر گدھے کی آنکھ ضائع کرنے پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

گدھے کے مالک کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث گدھے کی بائیں آنکھ ضائع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جانوروں پر تشدد کے ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید