• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو 2009 سے ایران پر حملے کیلئے امریکی حمایت کی کوشش کرتے رہے ہیں، ہلیری کلنٹن

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 2009 سے مسلسل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ان کی وزارتِ خارجہ کے دوران نیتن یاہو، اُس وقت کے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک اور دیگر اسرائیلی رہنما بار بار امریکا پر زور دیتے تھے کہ وہ ایران پر حملے کی حمایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلسل اور نہ ختم ہونے والا دباؤ تھا، نیتن یاہو بار بار کہتے تھے کہ آپ کو ایران پر حملے میں ہماری مدد کرنی چاہیے۔ 

ہلیری کلنٹن کے مطابق 2009 سے 2012 کے دوران امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائی کی زیادہ عسکری صلاحیت موجود تھی، اسی لیے اس معاملے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان مسلسل بحث ہوتی رہی۔

انہوں نےبتایا کہ اسرائیلی حکام اکثر کہتے تھے کہ ہمارے طیارے رن وے پر تیار کھڑے ہیں، ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ہمیں ہر وقت اس طرح دباؤ میں لانے کی کوشش کی جاتی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید