• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری معاہدے کی تکمیل، ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا حصول مکمل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نجکاری معاہدے کی تکمیل کے لیے ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا حصول مکمل ہو گیا۔

نجکاری کمیشن حکام کے مطابق تمام این او سیز اور دیگر ضروری رضامندیوں کا حصول بھی مکمل کر لیا گیا۔

کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خریدار معاہدے کے مطابق فرسٹ کلوزنگ پر بقایا رقم جمع کرائے گا، فرسٹ کلوزنگ کے وقت تقریباً 85 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق فرسٹ کلوزنگ کے وقت حصص منتقلی اور انتظامی کنٹرول خریدار کے حوالے کیا گیا۔

نجکاری کمیشن کے حکام نے بتایا ہے کہ فرسٹ کلوزنگ رواں ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری کیے ہیں، فرسٹ کلوزنگ کے بعد کمپنی کا انتظامی کنٹرول نئے خریدار کے پاس منتقل ہو جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید