• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر جائزہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور ڈسکوز کی نجکاری کے بعد مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔

اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید