• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کتنا اور کون کون سا ٹیکس شامل ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کتنا ٹیکس شامل ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 29 فیصد ٹیکس شامل ہے، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 88 روپے 7 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 91 روپے 15 پیسے کے ٹیکس شامل ہیں۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 72 روپے 97 پیسے کی لیوی شامل ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید