پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کرگئے۔
اہلخانہ کے مطابق نعیم احمد کھرل کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا، وہ 5 ماہ سے زیرِ علاج تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ممتاز گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، تدفین خیرپور میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے نعیم کھرل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر دلی رنج و غم ہے، وہ باوقار، مخلص اور عوامی نمائندہ تھے، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نعیم کھرل کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی وفادار اور متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی۔