امریکی صدر ٹرمپ نیویارک ٹائمز کی خبر پر برس پڑے، "بدعنوان" قرار دے دیا۔
ٹرمپ کا کہا کہ چار ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ لانے کا نیویارک ٹائمز کا دعویٰ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ ختم ہوچکی ہے، لانچنگ پیڈز، میزائل ڈرونز کی تیاری کی ایرانی صلاحیت بھی تقریبا ختم ہوچکی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اعلیٰ قیادت ختم ہوچکی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو رونما ہوئی ہیں۔