ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 81 ڈالرز 27 سینٹ فی بیرل ہو گیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت بھی 77 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ مستحکم ہوئی تھیں۔