امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1 ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالرز ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 81 ڈالرز 27 سینٹ فی بیرل ہو گیا تھا۔