ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے چار فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
ایک امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں آبنائے ہرمزکھلا رکھنے پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، بات چیت مثبت رہی اور فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا۔
امریکی سفارتکارکے مطابق مذاکرات میں لبنان میں کشیدگی کم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات ہوئی۔
سفارتکار نے بتایا کہ امریکا نے واضح کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا چاہتا۔
امریکی سفارتکار کے مطابق سیاسی قیادت اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان آئندہ رابطوں کے فریم ورک پر بھی اتفاقِ ہوا، چاروں فریق آج ہونے والی پیش رفت پر مطمئن دکھائی دیے۔