• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭… باپ کا احترام کرو، تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔

٭… باپ کی خدمت کرو، تاکہ تمہاری اولاد تمہاری خدمت کرے۔

٭… باپ کا حکم مانو، تاکہ خوش حال رہ سکو۔

٭… باپ کی باتیں غور سے سُنو، تاکہ دوسروں کی نہ سُننی پڑیں۔

٭… باپ کے سامنے اونچا نہ بولو، وگرنہ خدا تمہیں نیچا کردے گا۔

٭… باپ کے سامنے سرجھُکا کر رکھو، تاکہ اللہ تمہیں دنیا میں سُرخ رُو کرے۔

٭… باپ ایک ایسی کتاب ہے، جس میں اَن گنت تجربات کا نچوڑ موجود ہے، اس سے سبق حاصل کرو۔

٭… باپ ایک ایسا محنتی، جفاکش ڈرائیور ہے، جو گھر کی گاڑی اپنے خون، پسینے سے چلاتا ہے۔

٭… باپ ایک ایسا دیرینہ محافظ ہے، جو ساری عُمر اپنے اہلِ خانہ کی نگرانی، دیکھ بھال پورے دل و جاں سے کرتا ہے۔

٭… کبھی باپ کے آنسو تمہارے دیئے دُکھ سے نہ گریں، وگرنہ تم اللہ کی نظروں سے بھی گرجاؤ گے۔

(عاجز ریاض احمد رانا، شادباغ، لاہور)