• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن میں سماعتیں ملتوی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں سیکیورٹی اور راستوں کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں آج سماعتیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے تمام کاز لسٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں راستوں کی بندش پر سائلین اور وکلاء کی مشکلات کے باعث کاز لسٹ کینسل کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں آج ہونے والے کیسز کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کی خالی نشست سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا ہے، اس کیس پر سماعت اب 24 جون کو ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید