• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔

وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کا امکان ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید