• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: 7 سالہ بچی کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کرنیوالا ملزم مقابلے میں ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سرگودھا میں کریانہ کی دکان پر خریداری کے لیے جانے والی 7 سالہ منتہا زہرہ کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کرنے والا ملزم مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق گزشتہ روز مرکزی ملزم ارسلان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور 18 سالہ مرکزی ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا تھا۔

مرکزی ملزم ارسلان کو آلۂ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے مرکزی ملزم کو چھڑانے کے لیے تھانہ جھال چکیاں کی حدود تین پولی کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

سی سی ڈی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید