• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پروسیجرز نے ان کی فطری خوبصورتی کو متاثر کیا ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز کے ممکنہ اثرات پر بات کی۔

گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کہا کہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے لوگوں کے ذہن میں ایک خوف موجود ہوتا ہے کہ کہیں ان کا چہرہ بھی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کی طرح متاثر نہ ہو جائے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، لیکن مبینہ طور پر ان پروسیجرز کے بعد ان کے چہروں کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی، اگر ان کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہو گا؟

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بعض اوقات کاسمیٹک طریقۂ علاج کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا۔

نادیہ خان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیفیت کو کیا کہتے ہیں؟ کیا اسے ’پلو فیس‘ (Pillow Face) کہا جاتا ہے؟ آخر ان کے چہرے کو کیا ہوا؟

اس موقع پر پروگرام میں موجود ماہرِ جمالیات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چہرے کے ہر حصے میں فلرز (Fillers) کا استعمال ضروری نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہرے کے مختلف حصوں میں ضرورت سے زیادہ فلرز شامل کر دیے جائیں تو اس سے چہرے کے خدوخال متاثر ہو سکتے ہیں اور چہرہ غیر فطری طور پر بڑا دکھائی دینے لگتا ہے، چہرے کے ڈھیلے پن یا ابھار کو صرف فلرز کے ذریعے مکمل طور پر درست نہیں کیا جا سکتا۔

ماہرِ جمالیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض اوقات فلرز کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے باعث چہرے کی ساخت میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید