• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی منجمد اثاثوں سے امریکی زرعی اشیا خریدنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ایران

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ یہ امریکی دعویٰ بےبنیاد ہے کہ ایران کے غیر منجمد اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدی جائیں گی۔

 ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ایران صرف وہی فصل کاٹ رہا ہے جو امریکا نے بوئی تھی، یہ فصل دہائیوں پر محیط بداعتمادی ہے، یہ فصل خالص، وافر اور مقامی ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا بظاہر صرف سویا بین، وعدہ خلافی اور تلخ بیانات ہی برآمد کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید