• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد

بھارتی اداکارہ کرشی تھاپنڈا۔فوٹو: فائل
بھارتی اداکارہ کرشی تھاپنڈا۔فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق بگ باس (کناڈا) کی کنٹسٹنٹ کرشی تھاپنڈا کے گھر سے ایک تاجر کی لاش ملی ہے۔

 پولیس کے مطابق بنگلورو کے 45 سالہ تاجر ویشاک نے واقعے سے قبل اپنی دوست کرشی تھاپنڈا سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویشاک 24 جون کی رات کرشی کے بنگلور میں راج راجیشوری نگر میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پاپا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تاجر ویشاک ڈپریشن کا شکار تھا اور وہ کرشی کے فلیٹ میں اکثر آتا جاتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعے کے وقت وہ کرشی کے اپارٹمنٹ میں اکیلا موجود تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ یا ویڈیو پیغام نہیں ملا۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے سے قبل ویشاک نے کریشی کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے۔ اداکارہ نے فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی، جو فوراً اپارٹمنٹ پہنچے۔ تاہم ان کے پہنچنے تک ویشاک نے خودکشی کرلی تھی۔

ویشاک کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید