نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔ آئندہ 12 گھنٹوں میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، حافظ آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح گوجرانوالہ، نارووال، شیخوپورہ، قصور، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بارش کا امکان ہے۔
ادھر آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، باغ، حویلی، کوٹلی اور میرپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ میں بھی بارش متوقع ہے۔