• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: تین ہفتے قبل زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پھر زلزلہ، شدت 6.7 ریکارڈ

فلپائن کے جنوبی علاقے میں تین ہفتے بعد ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اس مرتبہ شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 65 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ہفتے پہلے اسی علاقے میں زلزلے سے 80 افراد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب جاپان کے ہونشو جزیرے میں بھی زلزلے کے جھٹے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

یورپی زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید