امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ طاقتور پوزیشن میں ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، امریکا نے تہران کو بری طرح شکست دی ہے اور اب بالادستی کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی کسانوں کو دیے گئے عشائیے سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو پتہ ہے کہ ہم بالادست ہیں، وہ ہم سے ڈیل کے لیے بےتاب تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ملیں گے اور ایران اس بات پر رضامند ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہُرمُز کھلی رہے گی، ایران امریکی کسانوں کے لیے نئی مارکیٹ بنے گی۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے منجمد فنڈز کو ایرانیوں کے لیے امریکی سویابین، امریکی مکئی اور امریکی گندم خریدنے کے لیے خرچ کرے گا۔