کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں ایک گھر سے ماں اور اس کی 8 سال کی بیٹی کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سال کی صبا زوجہ حنیف اور 8 سال کی نبیہ دختر حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔