پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ لاہور میں مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ دکاندار اپنی مرضی سے روز 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کرتے ہیں۔
ان من مانے نرخوں کی وجہ سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔