• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب وی میٹ شاہد کپور کی وجہ سے بنی: امتیاز علی کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ میری سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ دراصل شاہد کپور کی وجہ سے بن سکی۔

اپنی نئی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ کی کامیابی کے دوران دیے گئے انٹرویو میں امتیاز علی نے بتایا کہ ابتداء میں بوبی دیول کے ساتھ یہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔

انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو جب وی میٹ شاہد کی وجہ سے بنی، میں ان سے کسی اور فلم کے سلسلے میں ملا تھا، اس وقت ہم جب وی میٹ نہیں بنا رہے تھے۔

امتیاز علی کے مطابق ملاقات کے دوران شاہد کپور نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میرے پاس ایسی کوئی کہانی ہے جس میں ایک لڑکا اور لڑکی ٹرین میں ملتے ہوں۔

ہدایت کار نے بتایا کہ میں نے شاہد کو کہا کہ ایسی ایک کہانی تو ہے، لیکن وہ میں بوبی دیول کے ساتھ بنانے والا تھا، تاہم اب وہ فلم نہیں بن رہی۔

امتیاز علی نے بتایا کہ میں اس منصوبے کو آگے بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، لیکن شاہد کپور نے کہانی سننے پر اصرار کیا کیونکہ انہیں اس میں بہت دلچسپی تھی۔

ہدایت کار کے مطابق شاہد نے مجھے یقین دلایا کہ یہ بہترین رومانوی کامیڈی فلم ثابت ہو گی اور اسے ضرور بنایا جانا چاہیے۔

بعد ازاں جب وی میٹ میں شاہد کپور اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیے، جسے ہندی سنیما کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید