• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے معجزے کی ضرورت ہے: دانش تیمور

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ پرتگال کی فٹبال ٹیم کو 2026ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے معجزے کی ضرورت ہے۔

دانش تیمور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پرتگال کی جرسی پہنے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پہلے راؤنڈ کے بعد 5 ٹیمیں زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں، جن میں فرانس، انگلینڈ، برازیل، اسپین اور مراکش کی فٹ بال ٹیمیں شامل ہیں۔

اداکار نے مضبوط ٹیموں کے کھیل کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر یہ ٹیمیں اسی جذبے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں تو ان میں سے کوئی بھی ایک ٹیم ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا سکتی ہے۔

پرتگال کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پرتگال ورلڈ کپ جیتے لیکن ان کی اب تک کی پرفارمنس دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا کہ یہ ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

دانش تیمور نے مزید لکھا ہے کہ پرتگال کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے کچھ غیر معمولی کرنا ہو گا بلکہ انہیں ایک معجزہ بھی درکار ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ فٹ بال کے شائقین شائد کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، لوکا موڈریچ، مینوئل نیور اور نیمار سمیت کئی لیجنڈز کو کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید