پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 27-2026ء کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران صبح کے وقت 100 انڈیکس میں 1164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 80 ہزار 565 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 81 ہزار 522 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔