• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب کا اسرائیل کی 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد فوری روکنے کا مطالبہ

فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب—فائل فوٹو
فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب—فائل فوٹو

فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کو مزید ایک پیسہ بھی فوجی امداد نہیں دینی چاہیے۔

رشیدہ طلیب نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کے لیے 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد روکنے کے بل کی حمایت کریں گی جس پر رواں ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔

رشیدہ طلیب کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی، لبنان میں نسلی بے دخلی اور ایران میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اس لیے اسے امریکی امداد بند ہونی چاہیے۔

اس بل کی حمایت کرنے والے دیگر ارکانِ کانگریس میں الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، گریگ کاسر اور الہان عمر بھی شامل ہیں۔

یہ بل ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے پیش کیا جو بیرونِ ملک امریکی فوجی مداخلتوں کے مخالف ہیں۔

تھامس میسی نے ایران کے خلاف جنگ کی بھی مخالفت کی تھی، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی کا سامنا کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید