ملک میں سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں، آج پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 5 ہزار 200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 کی کمی ہوئی تھی۔