• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے خاتمے سے ایران سے تعلقات کا فائدہ معیشت کو ملے گا: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے سے ایران سے تعلقات کا فائدہ پاکستانی معیشت کو ہو گا۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبادی 40 کروڑ سے تجاوز کر گئی تو تباہی ہو گی جبکہ کلائمیٹ چینج کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چیمبرز سے تعاون کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو اسلام آباد بلانے کے بجائے خود ان کے پاس حاضر ہو رہی ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز سے یہ جانا جا سکے کہ بجٹ میں کیا درست ہوا اور کن امور پر تحفظات موجود ہیں۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ بجٹ میٹنگ کا یہ تاثر غلط ہے کہ یہ اگلے بجٹ کی تیاری کا آغاز ہے، ایکسپورٹرز کو سبسڈائز فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے خاتمے سے ایران کے ساتھ تعلقات کا فائدہ ملکی معیشت کو ملے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید