• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 700 سال قدیم بانیان درخت کی دریافت کا دعویٰ

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریاستِ بہار میں ایک 700 سال پرانے بانیان نسل کے درخت کی دریافت ہوئی ہے جسے اب تک کا سب سے قدیم اور سائنسی طور پر درست عمر والا بانیان درخت قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محققین نے جدید سائنسی طریقہ استعمال کرتے ہوئے درخت کی اصل عمر کا تعین کیا ہے۔

اس تحقیق میں درخت کے اندرونی حصے کے قریب سے نمونے حاصل کیے گئے اور ان میں موجود پودوں کے خلیاتی مادے کے سب سے مستحکم جزو کا تجزیہ کیا گیا۔

درخت کی عمر معلوم کرنے کے لیے تابکار کاربن کے انتہائی حساس سائنسی طریقے سے جانچ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتائج میں سامنے آیاہے کہ یہ درخت تقریباً 700 سال پرانا ہے جو اس سے پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے، پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ درخت صرف 300 سے 350 سال پرانا ہے اور کسی پرانی عمارت کے قریب موجود تھا لیکن نئی تحقیق نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کی رائے ہے کہ یہ درخت ممکنہ طور پر اس علاقے کے قدیم جنگلات کا باقی ماندہ حصہ ہے اور اس کی دریافت ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی ورثے کی بہتر سمجھ بوجھ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید