رکنِ پنجاب اسمبلی، پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حنا پرویز بٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ، علی حیدر آبادی اور سمیع رشید کی تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ ان کو فالو کر کے بچے اپنی تربیت کا ستیاناس کر رہے ہیں۔
انہوں نے والدین کو بھی پیغام دیا ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے دور رکھیں۔
حنا پرویز بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔