• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(تاریخ آل انڈیا مسلم لیگ)

مصنّف: منشی غلام قادر فرّخ امرتسری

صفحات: 102، قیمت: 600روپے

ناشر: ادارہ پاکستان شناسی، لاہور۔

فون نمبر: 4005952 - 0322

زیرِ نظر کتاب جدوجہدِ آزادی کے ایک مخلص رہنما اور درویش صفت انسان، منشی غلام قادر المعروف فرّخ امرتسری کی فکری کاوشوں پر مبنی ہے۔ یہ کتاب آل انڈیا مسلم لیگ کی 1906ء سے 1940ء تک کی مصدّقہ تاریخ ہے۔ زیرِ نطر کتاب نہ صرف تحریکِ پاکستان کی بصیرت افروز تاریخ ہے، بلکہ نئی نسل کو اپنے اسلاف کی محنت، قربانی اور فکری جہاد سے روشناس کروانے والا ایک مینارۂ نور بھی ہے۔ یہ کتاب تحقیق، مطالعے اور شعورِ ملّت کے متلاشی قارئین کے لیے ایک گراں قدر تحفہ بھی ہے۔

اِس کتاب میں برّعظیم کے مسلمانوں کی اجتماعی زندگی، اُن کی سیاسی بے داری اور تحریکِ پاکستان کے فکری پہلو واضح کیے گئے ہیں۔ فرّخ امرتسری نہ صرف ایک کہنہ مشق ادیب اور صحافی تھے، بلکہ ایک اثر انگیز شاعر بھی تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کو ملّی بے داری اور قومی شعور کے فروغ کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ اُن کی شاعری میں نظریۂ پاکستان، اس کے قیام کا مقصد اور اُس خواب کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہے، جس کی تعبیر کے لیے پاکستان وجود میں آیا تھا۔

سنڈے میگزین سے مزید