• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(طنز و مزاح)

مصنّف: جمیل احمد سیّد

صفحات: 142، قیمت: 1000روپے

ناشر: بزمِ اردو، کراچی۔

فون نمبر: 2947681 - 0300

جمیل ادیب سیّد کا شمار کراچی کے سینئر شعراء میں ہوتا ہے، گرچہ اُنہیں دیگر اصنافِ سخن پر بھی دسترس حاصل ہے، لیکن غزل اُن کی پہچان ہے اور اُن کے کئی شعری مجموعے منظرِعام پر آچکے ہیں، جب کہ نثر میں بھی اُن کا خاصا کام ہے۔

جمیل ادیب سیّد کی زیرِ نظر کتاب طنز و مزاح پر مشتمل ہے، حالاں کہ عام زندگی میں وہ انتہائی سنجیدہ آدمی ہیں، لیکن اُن کی طنز و مزاح سے بھرپور تحریریں بھی نہایت متاثرکُن ہیں۔

بعض مزاح نگار اپنی تحریروں پر خُود ہی ہنستے ہیں، قارئین کو کچھ زیادہ متاثر نہیں کرپاتے، لیکن جمیل ادیب نے بہت برجستہ جملوں اور کاٹ دار فقروں سے اپنے مضامین کو آراستہ کیا ہے، جن پر قاری بے ساختہ داد پر مجبور ہوجاتا ہے۔ وہ پیرانہ سالی میں داخل ہوگئے ہیں، لیکن اُن کا دل آج بھی جوان ہے، شاید اِسی لیے کتاب کے سرورق پر نوجوانی کی تصویر لگائی ہے۔

جب کہ کتاب کا انتساب اُردو کے اوّلین مزاح نگار، اکبر الٰہ آبادی کے نام کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں کُل 31 مضامین شامل ہیں اور ہر مضمون ہی میں کوئی نہ کوئی جملہ یا فقرہ، ایسا مل جاتا ہے، جو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیتا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید