• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ ہر انسان زندگی میں تین چیزوں کے لیے محنت کرتا ہے۔ میرا نام اونچا ہو۔ میرا لباس اچھا ہو۔ میرا مکان خُوب صُورت ہو۔ لیکن فوت ہوتے ہی اللہ پاک سب سے پہلے اِس کی ان ہی تین چیزوں کو بدل دیتا ہے۔ نام کی جگہ مرحوم، لباس کی جگہ کفن اور مکان کی جگہ قبر۔ اے اللہ کے بندے! پھر تُو کس چیز پر اتنا اکڑتا، غرور کرتا پِھرتا ہے۔

٭ایک معروف حکیم کا کہنا ہے۔ ’’مَیں نے زندگی میں مختلف دواؤں سے لوگوں کا علاج کیا، مگر طویل تجربے کے بعد یہی سیکھا کہ انسان کے لیےسب سے بہترین دوا محبّت اور عزت ہے۔‘‘ کسی نے پوچھا۔ ’’اگر یہ اثر نہ کرے تو؟‘‘ وہ مسکرائے اور بولے۔ ’’دوا کی مقدار بڑھا دو۔‘‘

٭اگر کبھی ایسا لگے کہ تم تھک چُکے ہو اور دُعا مانگنا بھی مشکل لگے، تو رب کے سامنے صرف ہاتھ پھیلا لیا کرو، تمہارے پھیلے ہاتھ اس بات کا ثبوت ہوں گے کہ تم ربِ کائنات کے محتاج ہو اور ساری کائنات کا رب تو خاموشی کی زبان بھی سُنتا، سمجھتا اور قبول فرماتا ہے۔

سوفی صد سچ ہے!!

٭… آج کرپشن کوئی جرم نہیں، بلکہ جرم کی نشان دہی اصل جرم ہے۔

٭… جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے، وہاں کے بےگناہ بےرحمی سے مرتے ہیں۔

٭… عزت صرف پیسے کی ہے، انسان کی نہیں۔ آپ کے اخلاق کی بھی لوگ اُسی وقت قدر کریں گے، جب آپ کے پاس دولت اور طاقت ہوگی۔ غریب کتنا ہی خوش اخلاق ہو، لوگ اُس کے حُسنِ خلق کو مجبوری ہی سمجھتے ہیں۔

٭… ہمارے لیڈر قوم سے اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں، مگر خُود قوم کو کبھی اعتماد نہیں دیتے۔

٭… جب کسی معاشرے میں ناانصافی انتہا کو پہنچ جائے، تو خوش حالی ختم ہوجاتی ہے۔

٭… موجودہ منہگائی نے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ختم کردیا ہے۔

مہر منظور جونیئر، ساہی وال، سرگودھا

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’متفرق‘‘

٭ نسلِ نو کی نفسیاتی جنگ اور سماجی بے حسی (تحریم فاطمہ) ٭ کراچی بچاؤ مُہم (قاسم عباس، ٹورنٹو، کینیڈا) ٭ نوبل امن انعام (آصف اشرف، راولا کوٹ) ٭ اسپیشل بچّے (ثاقب عبداللہ نظامی، لیّہ) ٭ اچھی صحت، دولت کا حصول، ایمان و عمل (زہرا یاسمین، کراچی) ٭ پاکستان کی کام یابی، اسرائیل کی جارحیت، عوام کا کردار (ہنیزہ قادر) ٭حق دو کراچی کو (شہلا ارسلان) ٭ ڈرامے پر تبصرہ (نزہت ریاض، کراچی) ٭ یومِ مئی (محمّد صفدر خان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ) ٭ خط نویسی، نئی اور پرانی کتاب، ریٹائرمنٹ (شری مرلی چند جی گوپی چند گھوگھلیہ، شکارپور) ٭ خصوصی تحریر (دلشاد عالم) ٭ حالاتِ حاضرہ پر ادبی تبصرہ (خان زادہ خان) ٭ گوجرہ میں سہولت (زاہد رؤف کمبوہ، گوجرہ)٭ الیومیناٹی (ارسلان اللہ خان، حیدرآباد) ٭ میلہ حضرت سخی پیر (اللہ دتّا انجم، دھنوٹ، لودھراں) ٭ کراچی میں پانی کا بحران (عبدالرحمٰن، سندھ مدرستہ الاسلام یونی ورسٹی، کراچی) ٭ غیرت کے نام پر قتل (دانیال حسن چغتائی، کہروڑ پکا، لودھراں) ٭ کراچی کے مسائل کا حل (مبشرہ خالد، کراچی) ٭ چیف جسٹس کے نام خط (خالد محمود فیصل، ملتان) ٭ خُوب صُورت کراچی (شازیہ اعظم خان) ٭ کار کا سسرال (سعد علی چھیپا، کراچی) ٭ تقریبِ رونمائی (محمد آصف ملک، تتہ پانی) ٭ انگریزی کا خبط اور مادری زبان (ماہم جان مغل، کوٹ غلام محمد، میرپورخاص) ٭ مقصدِ حج (صبااحمد، کراچی) ٭ قربانی کا مقصد (رانا اعجاز حسین چوہان)۔

سنڈے میگزین سے مزید