سرگودھا سے اغوا ہونے والے 8 ماہ کے بچہ کو اسلام آباد سے بحفاظت بازیاب کروا کر 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق یکم جولائی کو بھاگٹا نوالہ سے بچے کو اغوا کیا گیا تھا، ملوث افراد کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کی وفات کے بعد بچہ کو ساتھ لے گئے تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بچہ کو مبینہ طور پر اس کے پڑوسی نے گھر سے اغوا کیا تھا۔
تفتیش کے دوران 436 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا، جبکہ 59 ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی مسلسل تین روز تک مانیٹرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔