• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی شادی سے متعلق سلمان خان کا پرانا بیان وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھی اداکار عامر خان سے متعلق ایک پرانا مزاحیہ تبصرہ عامر خان کی تیسری شادی کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس میں سلمان کا کہنا تھا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ جب تک شادی کو باکل پرفیکٹ نہیں کرتے یہ شادیاں کرتے رہیں گے۔

دی کپل شرما شو میں گفتگو کے دوران میزبان کپل شرما نے سلمان خان سے کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ سے سب کو متعارف کروا دیا ہے، جبکہ آپ ان سے صرف چھ ماہ چھوٹے ہیں، مگر وہ رُک نہیں رہے اور آپ ابھی تک شادی نہیں کر رہے۔

اس پر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’دیکھو، عامر کی بات ہی کچھ اور ہے۔ وہ ایک بہترین شخصیت ہیں اور پوری دنیا جانتی ہے کہ وہ پرفیکشنسٹ ہیں۔ جب تک وہ شادی کو بالکل پرفیکٹ نہیں کر لیتے، وہ شادیاں کرتے رہیں گے۔‘

عامر خان کی حالیہ شادی کے بعد سلمان خان کا یہ پرانا جملہ دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے اور مداح اسے دلچسپی سے شیئر کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان نے اتوار کے روز ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں گوری سپراٹ سے شادی کر لی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید