• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب باندرہ میں 5 جولائی کو عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف جوڑی کے قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے میں کامیاب رہے کیونکہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا سے دور تھے اور ان کی اہلیہ بھی ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کے باوجود اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور ہی رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق ایک کثیر الثقافتی خاندان سے ہے، ان کی والدہ ریٹا کا تعلق آئر لینڈ کے ایک پنجابی خاندان سے ہے جب کہ والد رابرٹ سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے دادا مبینہ طور پر برطانوی نژاد کالم نگار اور مصنف تھے جو کہ 1920ء کی دہائی میں آئے اور جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوری سپراٹ کا بچپن بھارت میں ہی گزرا ہے اور انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم لندن سے مکمل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے اور وہ شادی کی تقریب میں بھی شریک ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب گوری سپراٹ اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بنگلورو میں ایک بیوٹی سینٹر چلاتی ہیں اور اپنے بیوٹی سینٹر کا آغاز کرنے سے پہلے انہوں نے بنگلورو میں ہی گارمنٹس ڈیزائنر کے طور پر کام کیا تھا۔

وہ 2007ء سے بھارت کے ایک مشہور برانڈ میں پارٹنر اور ڈائریکٹر ہیں، اس کے علاوہ اب ممبئی میں بھی ایک بیوٹی سیلون چلاتی ہیں اور ساتھ ہی عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوری سپراٹ 24 کروڑ سے 40 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں بنگلورو کے علاقے وائٹ فیلڈ میں موجود ایک گھر بھی شامل ہے، ان کا گھر کاروباری ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر بھی رجسٹرڈ ہے۔

اس سے پہلے وہ بنگلورو کے مگراتھ روڈ پر ایک ہیئر اسٹوڈیو کی مالک بھی تھیں لیکن اسے ایک دہائی قبل بیچ دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مالیت میں مزید اضافہ ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید