کراچی کے علاقے سائٹ ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اسپتال میں طبیعت بگڑنے لگی، والدین کی پریشانی بڑھ گئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہنا ہے کہ بچے آئسولیشن میں تو ہیں لیکن مسلسل طبی نگرانی نہیں ہورہی۔
والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیٹ میں درد اور طبیعت بگڑنے کی شکایت ہے، معمولی بخار پر اسپتال میں لائے تھے، ٹیسٹ میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔
ایم ایس ولیکا اسپتال کے مطابق 7 بچوں کو حالت بگڑنے پر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا، فیصلہ متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کیا گیا ہے۔