• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری کوارٹر فائنل: بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے ہرا دیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ کا ٹرمپ کارڈ اور فیفا کا فیصلہ بھی امریکا کو اہم میچ نہ جتوا سکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں بیلجیئم نے امریکا کو  1-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

بیلجیئم کی جانب سے  2 گول ڈی کیٹالاری( De Ketelaere) نے کئے، بیلجیئم کی ٹیم کے لیے تیسرا گول ہینس وینکن (Hans Vanaken) نے 57 ویں منٹ میں کیا۔ جبکہ چوتھا گول انجری ٹائم میں رومیلو لوکاکو (Romelu Lukaku) نے کیا۔

اس طرح بیلجیئم کی ٹیم نے امریکی صدر کی سفارش پر ٹیم کے کھلاڑی بیلوگن کے ریڈ کارڈ کی معطلی کا فیصلہ واپس لئے جانے اور اپنی اپیل مسترد کئے جانے کا بدلہ بھی لے لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید