• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کا تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

تیل کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ، سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تیل کمپنی آرامکو آئندہ ماہ ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 11 ڈالر فی بیرل کم کرے گی۔

اس کمی کے بعد یہ علاقائی معیار سے 1.50 ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔ 

واضح رہے کہ یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید