• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا بھی شامل

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

ٹیم میں ایونٹ کی فاتح آسٹریلین ویمنز ٹیم کی چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے سوفی میلینیکس کو کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ بیتھ مونی، ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر شامل ہیں۔ 

پاکستان کی فاطمہ ثنا بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ 

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، نیٹ سکیور-برنٹ، جنوبی افریقہ کی ماریزان کیپ، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ، بھارت کی شری چرنی اور سری لنکا کی نیلاکشیکا سلوا شامل ہیں۔ 

اسکاٹ لینڈ کی ڈارسی کارٹر کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید