• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کی جن دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا، اب زندگی میں نہیں: زارا نور عباس

زارا نور عباس— فائل فوٹو
زارا نور عباس— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں کئی خواتین ایسی ہیں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرے ساتھ تعاون نہیں کیا، حالانکہ کبھی وہ میری اچھی دوست ہوا کرتی تھیں لیکن اب وہ میری زندگی میں نہیں ہیں۔

زارا نور نے شوبز انڈسٹری میں قائم ہونے والی دوستیوں اور مشکل وقت میں ملنے والی حمایت سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کے مشکل ادوار میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے توقع کے مطابق تعاون نہ ملنے کا انکشاف کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں مجھے میرے ارد گرد موجود خواتین، خصوصاً خاندان کی خواتین کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی اور حمایت حاصل ہوئی کیونکہ وہ نہایت مضبوط کردار کی حامل ہیں، کچھ خواتین، بالخصوص شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دوست اور ساتھی فنکاروں نے مشکل مرحلے میں میرا ساتھ نہیں دیا۔

زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے ایسے افراد کو اپنی زندگی سے دور کر دیا جو ضرورت کے وقت میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

ان کے مطابق میرے اہلِ خانہ نے ہر مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیا اور مجھے یہ سکھایا کہ اپنی ذات کو ترجیح دینا اور اپنے دکھ کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید