• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ و بچوں کے تعلق میں دوستی و احترام ہونا ضروری ہے: یاسر نواز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے والد اور بچوں کے تعلق پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ کا اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ اور خوش گوار تعلق ہونے کے ساتھ ساتھ رعب اور احترام بھی ہونا ضروری ہے۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے حالیہ پروگرام میں ندا یاسر نے منفرد موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے شوہر یاسر نواز اور بیٹے بالاج کو مدعو کیا، جہاں خاندان نے والدین اور بچوں کے تعلقات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

یاسر نواز نے کہا کہ بعض لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بہت سخت رویہ اختیار کرتے ہیں، میرے ایک کزن انس گھر میں انتہائی سخت مزاج ہیں، ایک مرتبہ میں ان کے گھر گیا تو سب لوگ ان کی آمد سے پہلے ہی خوفزدہ تھے اور کہہ رہے تھے، ابو آ رہے ہیں، جیسے کوئی جلاد آ رہا ہو، والد کو اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے۔

یاسر نواز نے کہا کہ والد کا ایک خاص رعب اور احترام بھی ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد میرے دوست بھی تھے، لیکن میں ان کا احترام کرتے ہوئے ان سے ڈرتا بھی تھا، بچوں کو کم از کم ایک مرتبہ ضرور محسوس ہونا چاہیے کہ والد ناراض بھی ہو سکتے ہیں اور سختی بھی کر سکتے ہیں، تاہم زیادہ تر وقت والد کو بچوں کا دوست بن کر رہنا چاہیے۔

اس موقع پر ندا یاسر نے اپنی بیٹی صلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں اکلوتی بیٹی ہونے کے باعث اس کی خواہشات نسبتاً آسانی سے پوری ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہماری ایک ہی بیٹی ہے، اس لیے وہ اکثر اس چیز کا فائدہ اٹھا لیتی ہے، جبکہ ہمارے دونوں بیٹوں کے لیے اپنی خواہشات منوانا نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید