امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف تازہ فضائی کارروائیاں مکمل کر لیں۔
سینٹکام کے مطابق تازہ حملوں میں ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل و ڈرون ذخائر، بحری فوجی صلاحیتیں اور ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک انفرااسٹرکچر شامل ہیں۔
امریکی فوج منگل کی رات بھی امریکی افواج ایران میں 80 سے زائد اہداف پر حملے کر چکی ہے۔