ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے شہر نجف سے ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں آج روضۂ امامِ رضا ؓ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
جسدِ خاکی کی یہ منتقلی ایران اور عراق میں 6 روز تک جاری رہنے والے جلوسِ جنازہ کے اختتامی مرحلے کا حصہ ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپایگانی کے مطابق شہید کی خواہش تھی کہ انہیں مشہد میں روضۂ امام رضا ؓ کے قریب دفن کیا جائے۔
اس سے قبل آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت علی ؓ، حضرت عباس ؓ اور امام حسین ؓ کے روضوں پر لے جایا گیا، نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جبکہ گورنر آفس کے مطابق جلوسِ جنازہ میں 70 لاکھ سے زائد سوگواروں نے شرکت کی۔