• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول آفتاب نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

رواں سال ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے فریضۂ حج ادا کیا، انہوں نے اس روحانی سفر کے وی لاگز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جنہیں سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی۔

اب کنول آفتاب نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کی ادائیگی کے بعد مجھے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میرے لباس یا روز مرہ کی زندگی سے متعلق کسی بھی عمل پر لوگ حج کا حوالہ دے کر تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے اور صرف حج کی بنیاد پر کسی کے طرزِ زندگی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب کنول آفتاب کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جبکہ متعدد صارفین نے ان پر مزید تنقید بھی کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید